ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو سمیت چاروں ٹول گیٹ پر یکم اپریل سے بڑھے گی ٹول فیس

منگلورو سمیت چاروں ٹول گیٹ پر یکم اپریل سے بڑھے گی ٹول فیس

Fri, 29 Mar 2024 20:36:55    S.O. News Service

منگلورو 29 / مارچ (ایس او نیوز) دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع کے اند موجود چاروں ٹول گیٹس پر یکم اپریل سے ٹول فیس بڑھا دی جائے گی ۔ 

 اطلاع  کے مطابق بنٹوال تعلقہ کے برہمارا کوتلو ، کیرالہ کرناٹکا سرحد کے تلپاڈی، اُڈپی کے ہیجماڈی اور کنداپور تعلقہ کے گونڈمی ساستان میں واقع ٹول گیٹس پر ٹول فیس کی تبدیل شدہ شرح لاگو ہوگی ۔

ایک طرفہ سفر کے لئے ٹول فیس میں کوئی بھاری اضافہ نہیں ہوا ہے البتہ دو طرفہ سفر اور ماہانہ پاس رکھنے والی گاڑیوں کے لئے شرح میں اچھا خاصہ اضافہ کیا گیا ہے ۔

    خیال رہے کہ ہر سال ملک گیر پیمانے پر ٹول گیٹ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔


Share: